سپریم کورٹ نے 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

 سپریم کورٹ نے 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ایس سی او اجلاس کے دوران 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں تین روزہ چھٹیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت سپریم کورٹ میں بھی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تعطیلات کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر کیا گیا ہے۔ 
 

Watch Live Public News