اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے صدر ناصر قریشی اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے صدر ناصر قریشی اپنے عہدے سے مستعفی

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے صدر ناصر قریشی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔

ناصر قریشی سمیت دو نائب صدور بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے،   ناصر قریشی اور نائب صدور کے استعفے آئی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کونسل نے منظور کرلئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  استعفے اندورنی دباؤ اور تحریک عدم اعتماد آنے کے باعث دیئے گئے،2سالہ مدت میں ایک سال ناصر قریشی اور دوسرے سال سردار طاہر نے صدر رہنا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ناصر قریشی مزید ایک سال صدر کے عہدے پر رہنا چاہتے تھے، تحریک عدم اعتماد آنے کی وجہ سے ناصر قریشی نے استعفیٰ دیا۔

Watch Live Public News