(ویب ڈیسک ) پاکستان میں سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزارت کے پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے جس میں پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔
خیال رہے کہ نجی حج آپریٹرز کےکوٹے میں پچھلے سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دی جائےگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی آپریٹرزبچ جانے والےکوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق عازمین گزشتہ سال جمع کرائی گئی رقم پربغیر اضافی اخراجات حج کرسکیں گے۔ نجی آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کوبغیراضافی رقم حج پرلےجانےکے پابند ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رقم واپس لینے والے عازمین گزشتہ سال کے پیکج پرحج نہیں کرسکیں گے۔