یوٹیوب نےکانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے ویڈیوز کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کا فیچر متعارف کرادیا

یوٹیوب نےکانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے ویڈیوز کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کا فیچر متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) یوٹیوب  کی جانب سے کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے   کے لیے ایک نیا اور انقلابی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب ویڈیوز کو باآسانی مختلف زبانوں میں ڈب کیا جا سکتا ہے۔  

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق  اس نئے فیچر کی مدد سے یوٹیوبرز اپنی ویڈیوز کو دنیا بھر کے ناظرین کے لیے ان کی اپنی زبان میں پیش کر سکیں گے، جس سے ویڈیو کی رسائی اور مقبولیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت یوٹیوب کے اندر موجود AI ٹولز کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جس سے تخلیق کاروں کو کسی تھرڈ پارٹی یا علیحدہ ڈبنگ ٹیم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب یوٹیوب نے اسے تمام کریئیٹرز کے لیے کھول دیا ہے، تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی   ویڈیوز کی رسائی بڑھا سکیں۔

Watch Live Public News