امریکا ایران کیساتھ مذاکرات میں ہے، ہر صورت کامیاب ہوں گے: صدر ٹرمپ

امریکا ایران کیساتھ مذاکرات میں ہے، ہر صورت کامیاب ہوں گے: صدر ٹرمپ
کیپشن: امریکا ایران کیساتھ مذاکرات میں ہے، ہر صورت کامیاب ہوں گے: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان “بہت گہرے مذاکرات” جاری ہیں اور واشنگٹن ہر صورت کامیابی حاصل کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ اہم سطح پر بات چیت کر رہا ہے، جبکہ دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو عسکری طور پر شکست دی ہے۔ چین کی جانب سے ایران کو ممکنہ اسلحہ فراہمی پر خبردار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر بیجنگ نے ایسا کیا تو اسے “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی مذاکرات پاکستان میں ہوئے، جن کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کی۔ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ جنگ کا خاتمہ ہے۔

ادھر جنگ بندی کے نازک ماحول میں امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News