پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ

پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ
کیپشن: پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ابتدائی نوعیت کی ہو گی اور پیوٹن کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر روسی صدر جنگ بندی کیلئے اچھی تجاویز پیش کرتے ہیں تو یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں ہوگی۔ اس ملاقات میں یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ، یورپی یونین کے 26 اراکین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ یورپی یونین کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جو بھی سفارتی حل نکالا جائے وہ یوکرین اور یورپی ممالک کے مفادات میں ہو۔ بامعنی مذاکرات صرف جنگ بندی تنازع میں کمی کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہنگری کے علاوہ تمام یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا۔

Watch Live Public News