انسپیکٹررافیہ قصیم بیگ، حوصلے عزم اور بہادری کی علامت

انسپیکٹررافیہ قصیم بیگ، حوصلے عزم اور بہادری کی علامت
کیپشن: انسپیکٹررافیہ قصیم بیگ، حوصلے عزم اور بہادری کی علامت

ویب ڈیسک: یقین، قربانی اور اتحاد سے حاصل ہونے والی آزادی کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا ہمارا فرض ہے،ان عظیم شخصیات نے اپنی محنت، عزم اور غیر متزلزل وفاداری سے وطن عزیز کی تاریخ کا رخ موڑ دیا۔

پشاور کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی بم ڈسپوزل یونٹ میں کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال ہے،پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا،ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔

انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ میں وردی پہن کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں،میں ہمیشہ یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین کا نام فخر سے روشن کروں،2009 میں، میں نے کے پی پولیس میں لیڈی کانسٹیبل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، گریجویشن کے بعد میں نے ایم اے آئی آر، ایم ایس سی اکنامکس اور ایل ایل بی کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں،کے پی پولیس میں کانسٹیبل کی خدمت کے دوران فیڈرل اور کے پی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات بھی پاس کیے،کے پی کے پولیس میں مختلف آپریشنز کا حصہ بن کر بہت کچھ سیکھا۔

انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے کہاکہ گرمی کی تپش اور سردیوں کی سخت راتوں میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں،2016 میں میری ملاقات ٹائیگر بھائی سے ہوئی، جن سے بے حد حوصلہ ملا،میں نے اپنے کمانڈ سے بم ڈسپوزل یونٹ میں شمولیت کی درخواست کی اور انہوں نے میرا بھرپور حوصلہ بڑھایا،یونٹ کا حصہ بن کر میں نے ثابت کیا کہ خواتین بھی اس میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں،2017 میں ایف پی ایس سی کے ذریعے کمیشنڈ آفیسر کے طور پر تعینات ہوئی،2018 میں بیسک ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد میں اے این ایف پولیس اسٹیشن کی پہلی خاتون ایس ایچ او بنی،پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس یونٹ کی انچارج تعینات ہوئی،اب میں اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں انسٹرکٹر ہوں، جہاں خواتین کے لیے نئی راہ قائم کی،میرا پیغام ہے کہ جو کام کریں، عزم، محنت اور لگن سے کریں۔

Watch Live Public News