14 اگست سے پہلے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کے احکامات نظر انداز

14 اگست سے پہلے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کے احکامات نظر انداز

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو جشن آزادی منانے کا فیصلہ کیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج کرنے کی پوزیشن میں نہیں، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور چیف آرگنائزر منظر عام سے غائب ہیں۔

پی ٹی آئی لاہور قیادت بھی 5 اگست کے ناکام احتجاج کے بعد نئے احتجاج کی پوزیشن میں نہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کے باوجود پارٹی قیادت نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی کر رکھا ہے، تاحال پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کی اجازت بھی نہیں مل سکی، پی ٹی آئی ورکرز لاہور اور پنجاب میں گھروں پر جھنڈے لہرا کر جشن آزادی منائیں گے۔ 

Watch Live Public News