(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈاکٹرز نے مکمل صحتیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی۔ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت یاب قراردے دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے۔ عمران خان نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔