جنید صفدر کی مہندی؛ مریم نواز کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل

جنید صفدر کی مہندی؛ مریم نواز کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ، مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ، گزشتہ روز کیپٹن (ر)صفدر اپنے بیٹے جنید صفدر کو لیکر مانسہرہ پہنچے، جنید صفدر نے گاﺅں کے ہیرڈریسر سے اپنے بالوں کی سیٹنگ کروائی ۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز دیگر خواتین کے ہمراہ اپنے صاحبزادے کی جنید صفدر کی مہندی نکلوا رہی ہیں ، کیپٹن (ر)صفدربھی ان کے ہمراہ ہیں .ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز مہندی کی تقریب کی قیادت کررہی ہیں اور دیگر خواتین کو ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے گانا گانے کیلئے کہتی ہیں ۔ مریم نواز اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں ”‘میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں “ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔