اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا ہے۔ نئے حلف نامہ کے مطابق حلف نامہ میں زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہونگے، زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی، بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔ بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کردی گئی ہے، سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہونگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔