ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی تشکیل دیدی, سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا.
پولیٹیکل کمیٹی میں 23 اراکین شامل ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں نامزد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی اور سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی شامل، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
آؤٹ گوئنگ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا نام بھی شامل کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی، سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر کے سیکرٹری سجاد برکی، صوبائی آرگنائزرز عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ کو شامل کیا گیا۔
اے جے کے اور جی بی کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی، ٹی ٹی اے پی کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر ، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد بھی شامل ہیں۔
ویمن ونگ کی صدر کنول شوزاب کمیٹی کا حصہ ہوں گی، مینارٹیز ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی 12 دسمبر سے فوری طور پر مؤثر ہو گی، سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کی پالیسی لائن طے کرے گی۔
مزید تقرریاں اور تبدیلیاں ضرورت کے مطابق کی جائیں گی،تجربہ کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
