(ویب ڈیسک) لاہور میں رنگ روڈ پیدل عبور کرنےوالے شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔مقدمہ رنگ روڈ پولیس کے سینیئر پیٹرولنگ آفیسر عامر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارسلان نامی شخص نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈ پیدل عبور کیا ۔۔ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔
پولیس کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے ملزم کو پکڑ کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔