عوام نے پی ٹی آئی کوحکمرانی کا مینڈیٹ دیدیا، امریکی تجزیہ کار

عوام نے پی ٹی آئی کوحکمرانی کا مینڈیٹ دیدیا، امریکی تجزیہ کار
کیپشن: عوام نے پی ٹی آئی کوحکمرانی کا مینڈیٹ دیدیا، امریکی تجزیہ کار

ویب ڈیسک: معروف امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کو عوام نے حکومت کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل کوگلمین نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اگلی حکومت مخلوط ہوگی اور یہ مخلوط حکومت پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت سے زیادہ مختلف نہ ہوگی جس میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کو چند چھوٹی جماعتوں سے بھی مدد لینا پڑی تھی۔

امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ماہرین اور مبصرین کے تمام اندازے غلط ثابت کیے ہیں۔ اور تمام رکاوٹیں بھی عبور کرلیں۔ انتخابی نتائج اس کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں تاہم یہ بات بھی طے دکھائی دیتی ہے کہ وہ اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھنا پسند کرے گی۔

مائیکل کوگلمین کے اس مختصر ٹوئیٹ کو اب تک کم و بیش 80 ہزار افراد پڑھ چکے ہیں۔