جہانگیر ترین مستعفیٰ ، سیاست چھوڑنے کا اعلان

جہانگیر ترین مستعفیٰ ، سیاست چھوڑنے کا اعلان

(ویب ڈیسک )   آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین  نے  سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ایکس پر بیان میں کہا کہ  الیکشن میں میری حمایت  کرنے والوں کا مشکور ہوں ، مخالفین کو مبارکباد ۔

  جہانگیر ترین نے کہا کہ   میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں،  میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ  ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرے گا۔