ویب ڈیسک :انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بدھ کو دفتر خارجہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اپنے دورے کے دوران رافیل ماریانو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، سیمینارز میں شرکت کریں گے اور جوہری توانائی پیدا کرنے والے مرکز کا دورہ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا آغاز 1957 میں ہوا۔ پاکستان آئی اے ای اے سے سب سے زیادہ تکنیکی تعاون کے پروگرام حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
ان میں جوہری توانائی، صحت، آبی وسائل کا انتظام، خوراک اور زراعت کے شعبہ میں تعاون کے پروگرام شامل ہیں۔
کیپشن: iaea chief in pakistan for imortant affair
سورس: google