اس ملک کو عمران خان کا نظریہ بچا سکتا ہے،اعظم خان سواتی

اس ملک کو عمران خان کا نظریہ بچا سکتا ہے،اعظم خان سواتی
کیپشن: اس ملک کو عمران خان کا نظریہ بچا سکتا ہے،اعظم خان سواتی

ویب ڈیسک: اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ  مجھ پر تشدد کیا گیا سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا،بانی پی ٹی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، عمران خان کو ساری دنیا جانتی ہےاسکے مضبوط بازو بنو،اتنا بڑا لیڈر اللہ نے پاکستان کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوؤں کا راج ہے،فیصلہ ساز انکے سر پر ہاتھ رکھے ، بار کونسلز بک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے،نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ میرا کوئی بنیادی حقوق نہیں تھا لیکن جب جج کے پاس جاتا تھا تو انصاف ملتا تھا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا،بانی پی ٹی عمران خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے،میرے پاکستان کے لوگو اس ملک کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نظریہ بچا سکتا ہے،میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں،اس ملک کے بچے بچے کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ساری دنیا جانتی ہےاسکے مضبوط بازو بنو،اتنا بڑا لیڈر اللہ نے پاکستان کو دیا ہے،میں کل ہسپتال میں تھا تو ڈاکٹر بچیاں آنکھوں میں آنسو لیے آئیں اور کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کب نکلے گا؟۔ان ڈاکوؤں سے یہ ملک نہیں چلے گا۔

Watch Live Public News