ویب ڈیسک: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیاں۔۔صوبائی صدارت سنبھا لنےکےبعدجنیداکبر کی پارٹی سطح پراپریشن شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےپی کےصدر جنیداکبر نےبیرسٹرسیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سےہٹادیا،جنید اکبرنے پارٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل کوسونپ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےپی کےڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کودیدیا۔ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات اورذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے، دونوں ممبران کی تعیناتی کااعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔


