ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کرلیا

(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ  سمیت 8 سے زائد مقدمات میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے ٹیم نے ملزم زبیر مہر کو گجرات میں  چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے  عبد القادر قمر کا کہنا ہے کہ  ملزم کے خلاف سال 2023  میں 8 مقدمات کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج ہوئے ہیں ۔  ملزم کا نام ریڈ بک کی  انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی فہرست میں شامل ہے۔

ڈائریکٹر عبدالقادر قمر  کا کہنا ہے کہ  ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔  ملزم نے لیبیا کشتی حادثے کے 8 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے ہتھیائے۔  ملزم نے مجموعی طور پر متاثرین سے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہا  ملزم نے 8 متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا  پھر متاثرین کو سیف ہاؤسسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ملزم نے بعد ازاں دیگر ساتھیوں کی ساتھ مل کر متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی،  کشتی حادثے میں تمام متاثرین کی موت واقع ہوئی، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ   ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News