(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پر برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو شیرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں،پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا، شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کےپی کےصدر جنیداکبر نےبیرسٹرسیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سےہٹادیا تھا،جنید اکبرنے پارٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل کوسونپ دیا ۔
پی ٹی آئی کےپی کےڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کودیدیا۔ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات اورذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔