ٹی20 ورلڈ کپ: اسٹیڈیم میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس دوبارہ بوتلوں میں بھرنے کی ویڈیو وائرل

 ٹی20 ورلڈ کپ: اسٹیڈیم میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس دوبارہ بوتلوں میں بھرنے کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

میچ کے دوران بچ جانے والی کولڈ ڈرنک کو خالی بوتلوں میں بھرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں  شائقین کے گلاسوں میں بچ جانے والی کولڈ ڈرنک کو بوتلوں میں بھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دہلی اسٹیڈیم کی مبینہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا ہے۔صارفین نے صفائی کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔

حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا وضاحت جاری نہیں کی گئی ۔

ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔منتظمین اور مشروب کمپنی کی خاموشی برقرار ہے۔مبینہ واقعے پر شائقین کرکٹ میں تشویش کی لہر ہے۔

Watch Live Public News