عمانی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عمانی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کیپشن: عمانی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک: عمانی کرکٹر محمد ندیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جب کہ وہ نصف سنچری اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے۔

سری لنکا اور عمان کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والے میچ میں عمان کو 105 رنز سے شکست ہوئی، جب کہ سری لنکا نے 225 رنز کا ہدف دیا۔ عمان کی ٹیم 120 رنز بنا سکی، لیکن اس دوران 43 سالہ محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے ساتھ ہی، محمد ندیم نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا، جنہوں نے کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔

محمد ندیم 43 سال اور 161 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں، اور انہوں نے سری لنکا کے کوچ سنتھ جے سوریا کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 81 رنز اسکور کیے تھے، جب ان کی عمر 39 سال اور 345 دن تھی۔

Watch Live Public News