ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک انتقال کرگئے ہیں ، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ 

اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی گئی۔شیئر کی گئی تصویر  کے کیپشن مین لکھا گیا  کہ ’ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے‘۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، ان کی خواہشات، انسانیت سے محبت اور وقت کی حرمت کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق   اداکار جیمز وان ڈیر بیک کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری سے متعلق کود بتایا تھا۔

کینسر سے جنگ کے دوران بھی وہ اداکاری کرتے رہے ، انہوں نے ڈرامہ ’اوورکمپنسیٹنگ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ ڈرامہ 2025 میں نشر ہوا تھا۔ 

انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔

Watch Live Public News