ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے صدر زرداری کو غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت پر اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخاب اور امیدوار کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی، اور پی پی، ن لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، جو امریکی صدر کی زیرصدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا، اور اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔