کینیڈا سے ترسیلات زر کے حجم میں نمایاں اضافہ

کینیڈا سے ترسیلات زر کے حجم میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے دوران گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 اعشاریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2021ء تک کی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 267 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 197 اعشاریہ 7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ نومبر 2021ء میں کینیڈا سے ترسیلات زر کا حجم 50 اعشاریہ 9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2020ء میں 41 اعشاریہ 5 ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 9 اعشاریہ سات فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News