عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

(ویب ڈیسک) وفاقی   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، اصلاحات کےنتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی معیشت کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہواہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  عالمی سرمایہ کاروں کا اعتمادصرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پربھی ہے، یورو بانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ میں بھی میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنےکی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈزکے ذریعے بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنا رہا ہے۔

Watch Live Public News