(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو "مستحکم" (Stable) قرار دیئے جانے پر اظہار اطمینان کیا اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معشیت استحکام کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی جس پر وہ لائق تحسین ہیں،اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔