اسلام آباد: ملک میں 1 ہفتے میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 36 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 44.1 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.6 فیصد اور پیاز 8.9 فیصد مہنگے ہوئے ہیں ، مرغی کی قیمت میں 6.4، انڈوں کی قیمت میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ماچس 2.5 فیصد، گڑ 2.3 فیصد مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران دال چنا 2.1 فیصد مہنگی ہو گئی،۔ ایک سہ ماہی میں بجلی کے نرخوں میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں آلو 5.9 فیصد سستے ہو گئے، 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔