شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں،  9 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں،  9 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں  9 خارجی دہشت گرد جہنم واصل، سکیورٹی فورسز  نےشمالی وزیرستان کے علاقے دو سلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،  سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خاجی دہشتگرد مارے گئے،دو سلی میں ہونے والی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد گرفتارہوئے.

سکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن ایشام کے علاقے میں کیا ،  ایشام میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایشام میں ہونے والی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہوئے،خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News