کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، 35 منشیات فروش گرفتار

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، 35 منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک: کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائیاں ، گزشتہ دو روز میں 20 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔

10 کلو گرام ہیروئن،5 کلو گرام چرس اور 4 کلو گرام ویڈ کی ترسیل ناکام بنا دی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے منشیات سے پاک پنجاب کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب بھر میں انسداد منشیات کے لیے 45 سے زائد آپریشنز کیے گئے ،دو ہفتوں میں 73 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئیں۔
ترجمان سی این ایف  کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً  50 ملین روپے ہے، دو ہفتوں میں35 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت مقدمات درج کیے جا چکے ہیں,برآمد شدہ منشیات میں 37 کلوگرام ویڈ اور 19 کلوگرام چرس شامل ہے۔

 کاؤنٹر نارکوٹکس فورس  پنجاب نےگزشتہ دو ہفتوں کی کارروائیوں میں 13 کلوگرام ہیروئین قبضے میں لی,منشیات کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی قبضے برآمد کیا گیا، ہدف کے حصول تک انسداد منشیات کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

Watch Live Public News