عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنائے جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج صبح 11 بجے فیصلہ سنائیں گے۔عدالتی عملہ کی جناب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو آگاہ کردیا گیا۔عدالتی عملے نے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔

جس کے بعد عدالت نے  چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔لیکن  6 جنوری کو بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور یہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔

گزشتہ سماعت پرجج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

Watch Live Public News