کیوبا کو اب امریکا سے معاہدہ کرنا چاہیے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

کیوبا کو اب امریکا سے معاہدہ کرنا چاہیے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی: صدر ٹرمپ
کیپشن: کیوبا کو اب امریکا سے معاہدہ کرنا چاہیے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو  بھی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کو اب امریکا سے معاہدہ کرنا چاہیے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا طویل عرصے سے وینزویلا سے تیل اور رقم لے کر چل رہا تھا، اور اس نے وینزویلا کے آمروں کو سیکیورٹی فراہم کی تھی، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران کیوبن سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے، اور اب وینزویلا کو ان مجرموں اور بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضرورت نہیں رہی۔ اب وینزویلا کی حفاظت امریکا کرے گا، جو دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔

ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی کہ کیوبا کو مزید تیل یا رقم نہیں ملے گی، اور اسے امریکا کے ساتھ معاہدہ جلد کر لینا چاہیے۔

دوسری جانب، امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے ردِعمل میں ایران پر حملوں کے نئے آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔

اخبار کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے دوران غیر فوجی اہداف پر حملوں پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے، اور جون میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر کہا تھا کہ ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکا ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News