(ویب ڈیسک ) ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔
ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے معاوضے سے متعلق سوال کیا۔ اس پر مہک ملک نے کہا کہ جس طرح یوٹیوبرز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنی آمدن حاصل کر لیتے ہیں کہ اس سے ایک، دو یا تین آلٹو گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں، بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا وصول کر لیتی ہوں کہ اس سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو آ جائے۔
ایک اور سوال کے جواب میں مہک ملک نے واضح کیا کہ ان کی اداکارہ نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ان کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔