ویب ڈیسک:پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکار ثنا جاوید کے بارے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں نے زور پکڑ لیا ہے کہ شعیب اپنی تیسری اہلیہ کو بھی طلاق دے رہے ہیں، تاہم دنوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
انسٹاگرام پر بنے اکاؤنٹ ’ bridal.wear.house‘ پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں ایک تصویر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ دکھائی گئی اور ایک میں شعیب ملک کے ساتھ ان کی سابقہ دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا کو دکھایا گیا، کیپشن میں لکھا کہ’ ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک اپنی تیسری اہلیہ کو طلاق دینے لگے ہیں۔

اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈٰیا پر ہلچل مچ گئی، کچھ صارفین نے اس پوسٹ کو 80 فیصد درست قرار دیا تو ایک بڑی تعداد نےشعیب اور ثنا کی حمایت کی اور دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے پوسٹ کرنے والے سے سوال کیا کہ ’ اُن کو پتہ ہے اس بات کا‘۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ’ آپ کو یہ خوشی کبھی نصیب نہیں ہوگی کیونکہ ثنا کے اکاونٹ پر ابھی بھی ثنا شعیب ملک لکھا ہوا ہے۔
ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ ’ توبہ ہے اُن کو خبر بھی نہیں اور ادھر فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں‘۔
