ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ نواب ٹاون میں غیر ملکی کرکٹ میچزپرجواء کروانے والا نیٹ ورک گرفتار ، ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جواء کرواتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز،ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ ،1لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء بھی کرواتے تھے، ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔