اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مہلک کورونا وبا سے ایک روز میں مزید 15 اموات، ایک ہزار 808 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ آٹھ چار فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 622 ہوگئی، 2ہزار 162کی حالت تشویشناک، اب تک39 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک میں 1ہزار 808افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38ہزار 622 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 13ہزار 873مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 9لاکھ 75ہزار 092مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحا22ہزار 597اموات ہو چکی ہیں،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 47015ٹیسٹ کئے گئے۔