روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا
لاہور: روپے کے مقبالے ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ کر رہی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔ خیال رہے کہ منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 278 روپے 50 پیسے میں جاری رہی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی اور کاروبار 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔