(ویب ڈیسک) سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
قطر کے امیری دیوان نے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کردی ۔بیان میں کہا کہ "اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔"
خیال رہے کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔
سال 2013 میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار اپنے صاحبزادے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔