ملکی معیشت کےاستحکام کیلئےSIFCکی سہولتکاری کےباعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام

ملکی معیشت کےاستحکام کیلئےSIFCکی سہولتکاری کےباعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام
کیپشن: ملکی معیشت کےاستحکام کیلئےSIFCکی سہولتکاری کےباعث 'منرلز کمپلیکس' کا قیام

ویب ڈیسک: ملک میں معدنی وسائل کے مؤثر استعمال اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سہولت کاری کے ذریعے ' منرلز کمپلیکس' کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ 'انفال گروپ' کے تحت شروع کیا گیا ہے،ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے  150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے 'انفال گروپ' کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع  ہے۔

یہ منصوبہ 'راک سالٹ' سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا،ایس آئی ایف سی کا یہ منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے کے ساتھ ساتھ کیمیکل سیکٹر کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گا،سرمایہ کاری کی یہ کامیابی ملک کی صنعتی ترقی اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرے گی۔

سی ای او انفال سیمنٹ لمیٹڈ، زاہد ندیم نے کہا کہ "انفال سیمنٹ لمیٹڈ" کو  'راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس' حاصل کرنے میں ایس آئی ایف  سی کی بھرپور معاونت قابلِ تحسین ہے،یہ منصوبہ غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News