پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی : پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 179 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف دیا تاہم ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کے محمد حارث نے سب سے زیادہ 79 اور بھنوکا راجاپکسا نے 41 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جبکہ فضل حق فاروقی،محمد وسیم اور فہیم اشرف نے 1،1 کھلاڑیوں کی وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 38 اور رحمان اللّٰہ گُرباز 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کپتان شاداب خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز، صہیب مقصود اور کولن منرو نے 15، 15 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے خرم شہزاد اور سفیان مقیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر جمال اور جمی نیشم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل ہی پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔