ویب ڈیسک: پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مِسری کو جنگی جنون میں مبتلا انتہا پسند عناصر کی جانب سے شدید تنقید اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد ہی وکرم مسری اور ان کے خاندان کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے لگے، جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے تاکہ خود کو مزید تنقید سے بچا سکیں۔

اس نازک صورت حال پر بھارتی سیاسی رہنماؤں، سفارتی حلقوں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے سیکرٹری خارجہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پیشہ ور سول سرونٹ کو اس کے فیصلے پر ذاتی حملوں کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور غیر مناسب رویہ ہے۔