(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین عمر ایوب کو دیں۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت کے لئے آئی ہوں، نمل یونیورسٹی کے لئے فنڈ کی ضرورت ہے، اس کے لئے جگہ جگہ جاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسداد دہشتگری عدالت میں پتہ چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، وہاں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا پیغام جیل سے باہر لاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام تو سارے باہر لاتے ہیں، کسی اور پر کیس نہیں بنایا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، اپنے بھائی کو جیل سے باہر لانا ہے، کل اڈیالہ جائیں گے اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی جائیں گے۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفی دینے کا بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین عمر ایوب کو دیں، جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں سکوارڈن لیڈر کی شہادت ہوئی اور افسران کی شہادتیں ہوئی، ہمارے پائلٹ کی گارگردگی کی وجہ سے کامیابی ملی، ان کو داد دینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے دو ہفتوں سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ہمارا مشن اپنے بھائی کے کیس کرنا ہے اور رہائی کے لئے کوششیں کرنا ہے، سیاسی لوگ بہتر سمجھتے ہیں آپ لوگ یہ کام کرے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ آئین و قانون کے لئے کھڑے ہوں۔