(ویب ڈیسک ) بھارت سیز فائر اور آئی ایم ایف معاہدے میں مثبت پیشرفت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخی تیزی پر اختتام ہوا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں روزانہ بنیادوں پر 10 ہزار 123 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 10 نفسیاتی سطحیں بحال ہوگئیں۔
100 انڈیکس 9.45 فیصد کی نمو سے 117297 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 117327 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 115794 پوائنٹس رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 107174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں 30.4 ارب روپے مالیت کے 73.3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ حصص بازار میں 461 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 404 کمپنیوں کے حصص میں تیزی اور 26 میں مندی رہی۔
سونے کی قیمت میں کمی:
دوسری جانب فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 8917 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر سستا ہوکر 3221 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔