ویب ڈیسک: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نئی ترامیم قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے مجوزہ اضافی ترامیم الگ فہرستوں میں شامل کی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیمی بل دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اجلاس ایک روز قبل طلب کر کے آج شام 5 بجے بلایا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم پیش کی جائیں گی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج ہی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے، اور اس حوالے سے بل میں اہم شقیں شامل کی گئی ہیں۔