(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو ضلع کچہری لانے والا موٹر سائیکل سوار تحویل میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش دھماکے کا معاملہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو ضلع کچہری لانے والا موٹر سائیکل سوار تحویل میں لے لیا گیا، موٹر سائیکل سوار بائیک رائیڈر ہے، 200 روپے میں خودکش بمبار کو کچہری تک لایا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور گولڑا موڑ سے جی 11 کچہری تک موٹر سائیکل پر پہنچا تھا،خود کش بمبار گولڑا تک کیسے پہنچا، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں ۔