ویب ڈیسک: چین میں جنگل میں اکیلے 70 دن گزارنے والے چینی شہری کو ایک لاکھ یوان کا انعام دے دیا گیا۔
جنگل کی بقا کا چیلنج چینی صوبے ہونان میں تقریباً 100 شرکاء کے ساتھ منعقد کیا گیا، شرکاء کو جنگل کے ایک دور دراز علاقے میں چھوڑ دیا گیا جہاں انہیں صرف چاقو اور بانس کی لاٹھیاں فراہم کی گئیں اور کچھ نہیں۔
جیسے جیسے دن گزرتے گئے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا اور وہ ہار مان کر چیلنج سے باہر ہو گئے۔
لیکن ایک آدمی نے پورے 70 دن جنگل میں اکیلے گزار کر چیلنج جیت لیا۔ جس کا نام یینگ ڈونگ ڈونگ بتایا گیا ہے۔
یینگ نے جنگل میں 70 دن گزارے، کچھ ایسی ترکیبیں استعمال کیں جس سے اُس کیلئے چیلنج آسان ہوگیا وہ جانوروں کیلئے جال بناتا اور اپنے کیلئے خوراک کا انتظام بھی کرتا تھا۔
اس مشکل چیلنج کی انعامی رقم ایک لاکھ یوآن تھی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔