معروف چینی اداکار5 ویں منزل سے گر کر جاں بحق  ہوگئے

معروف چینی اداکار5 ویں منزل سے گر کر جاں بحق  ہوگئے

(ویب ڈیسک ) چین کے مشہور اداکار یو مینگلونگ 5 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں ایٹرنل لوو(  Eternal Love) ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے 37 سالہ چینی اداکار یو مینگلونگ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی ایک رہائشی عمارت کی 5 ویں منزل سے گرکر  ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے  2 دن پہلے اپنے ایک دوست کے گھر دعوت میں شرکت کی تھی۔ڈنر کے بعد رات 2 بجے یومینگلونگ بیڈ روم میں سونے چلے گئے۔

اداکار کے دوست نے جب انہیں صبح اٹھانے  کیلئے کمرے پر دستک دی تو کمرے سے کوئی آواز نہ آئی۔کمرے میں جا کر دیکھا تو اداکار موجود نہ تھے اور پھر ان کی لاش گراؤنڈ فلور سے ملی۔

پولیس کی جانب سے موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

اداکار یومینگلونگ کی موت پر مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News