ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، روپیہ مستحکم

ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، روپیہ مستحکم
پاکستانی روپےکے تقابل میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے، گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالرکا ریٹ 20 پیسے کم ہوکر 181 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہےکہ سات اپریل کو ڈالر بلند ترین سطح 189.30روپے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد سے ڈالر 7.48 روپے سستا ہواہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوکر 182 روپے ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 165 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 581 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 47 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔