ایران جنگ میں امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان، درجنوں ڈرونز اور جنگی طیارے تباہ 

ایران جنگ میں امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان، درجنوں ڈرونز اور جنگی طیارے تباہ 
کیپشن: ایران جنگ میں امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان، درجنوں ڈرونز اور جنگی طیارے تباہ 

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ پر امریکا کے تقریباً 33 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے، جن میں سے 22 ارب 30 کروڑ ڈالر  گولہ بارود پر خرچ کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے دوران 20 ہزار سے زائد امریکی فوجی اور سفارتی اہلکاروں کو خطے سے نکالا گیا، جبکہ یورپی اڈوں سے امریکی افواج نے جنگی معاونت کے لیے تقریباً 5 ہزار پروازیں کیں۔

امریکی انسپکٹر جنرل کے مطابق جنگ کے دوران عراق، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکا کو 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران 30 امریکی ڈرونز تباہ ہوئے، جبکہ ایف-15، ایف-35 اور اے-10 سمیت متعدد جنگی طیارے بھی تباہ ہوئے۔

انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکزی لاجسٹکس مرکز کو بھی تباہ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ہتھیاروں کی خریداری اور پیداوار کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اہم جنگی سازوسامان کے ذخائر بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔

کانگریس کی جانب سے لازمی قرار دی گئی اس رپورٹ میں ایران جنگ کے پہلے چار ماہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News