ویب ڈیسک: عالمی سطح پر زلزلے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میانمار، تاجکستان اور پاپوا نیو گنی میں بڑے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لیکن کسی بھی ملک میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمارمیں آج صبح 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ جمعہ کے روز بھی 4.1 کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔
تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ
تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق آج صبح تاجکستان میں بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 54 منٹ پر آیا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
تاجکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ ہے، اس سے قبل 4 اعشاریہ 2 کی شدت کا زلزلہ کل دوپہر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاپوا نیو گنی میں 5.7 شدت کا زلزلہ
آج صبح بحر الکال کے جزائر پر مشتمل ملک پاپوا نیو گنی میں 5 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
گزشتہ روز بھی پاپوا نیو گنی میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔